11 مئی 2012 - 19:30

امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا ہے ، کہ امریکی سامراج ، یہودی لابی اورہندوستانی حکومت پاکستان میں خانہ جنگی پھیلانا چاہتا ہیں۔

ابنا: امام جمعہ حجتہ الاسلام والمسلمین جناب علامہ غلام مہدی نجفی نے نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا، احادیث کی رو سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی رضا سے خدا راضی ہوتا ہے، اور ان کی ناراضگی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتاہے۔

بی بی دو عالم (س) تمام انسانیت کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں، بی بی دو عالم سلام اللہ علیہا کی ذات گرانی حق وحقیقت کی پہچان ہے۔

خطبہ دوئم میں علامہ غلام مہدی نجفی نے فرمایا، کہ یہودی لابی ،امریکی سامراج اور ہندوستانی حکومت پاکستان کے اندر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ وہ فرقہ واریت کی آڑمیں مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتےہیں، کبھی اہل تشیع کے نے گناہ افراد کو شہید کرتے ہیں ، تو کبھی اہل سنت کے علماء کو شہید کیا جاتاہے۔اور یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، کہ وہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں تاکہ دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام ہو جائے۔

علامہ نجفی نے پچھلے دنوں قاری عبدالشکور کے قتل کے شدید مذمت کی ۔ اور انکے  قاتلوں کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

.......

/169